پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کی شرح میں اضافہ، وزیراعظم نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کا حکم دیا۔ موبائل اسپیکٹرم میں اضافہ کنیکٹیویٹی بہتر بنائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی شرح 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور، وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو گئی ہے۔ اس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت نے 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ کنکشن دیا ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت مصنوعی ذہانت کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ مختلف وزارتوں اور اداروں میں تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔














