پنجاب میں وکلاء کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے پر چوتھے روز بھی ہڑتال جاری، عدالتوں کی کارروائی متاثر۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں دو وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد آج چوتھے روز بھی وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔ صدر بار کے مطابق وکلاء عدالتوں میں بطور احتجاج پیش نہیں ہوں گے اور ارجنٹ کیسز بھی نہیں چلنے دیں گے۔
بار کے سیکرٹری نے بتایا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی کے باعث وکیل ذیشان کو ہلاک کیا، جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔
صدر بار نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ہڑتال کے باعث تمام مقدمات کی کارروائی ملتوی ہو رہی ہے۔















