گلشن اقبال حادثہ میں مین ہول کا ڈھکن غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی

گلشن اقبال میں تین سالہ بچے کی موت کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی، جس میں ڈمپر کی ٹکر سے مین ہول کا ڈھکن ہٹنے کا انکشاف ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلشن اقبال میں تین سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ حالیہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ڈمپر کی ٹکر سے مین ہول کا ڈھکن ہٹ گیا تھا۔

حادثہ اتوار کی رات نیپا چورنگی پل کے قریب ہوا، جب ابراہیم کھلے مین ہول میں گر گیا اور اس کی لاش 15 گھنٹے بعد نکالی گئی۔ ویڈیو کے مطابق، 17 نومبر کی رات کئی ڈمپرز اس سڑک سے گزرے، جن میں سے ایک ڈمپر رانگ وے پر آتے ہوئے مین ہول کے اوپر سے گزرا، جس سے ڈھکن سرک گیا۔

کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق، بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے تحت مین ہول کو عارضی اور کمزور کور سے ڈھانپا گیا تھا، جو وزن برداشت نہ کرسکا۔ نجی اسٹور کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی کمی بھی واقعے کی ایک وجہ بنی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں