راولپنڈی ٹریفک پولیس کا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

تین روز میں 13,400 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ 4,500 سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان کیا گیا جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 1,883 کو جرمانہ کیا گیا۔

اوور لوڈنگ پر 1,164 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور دھواں چھوڑنے والی 928 سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 21 سرکاری گاڑیوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ تین روز میں ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں پر 139 ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔

سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے۔ زیرو ٹالرنس کی بدولت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے اور ضلع بھر میں شہریوں کے لیے ٹریفک آگاہی مہمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں