مردان میں ایف بی آر کی کارروائی، سگریٹ فیکٹری سیل اور 62 کارٹن ضبط۔
مردان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر نے مردان میں ایک سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو ٹیم نے کارروائی کے دوران یہ کارٹن ضبط کئے، جن پر ٹیکسز ادا نہیں کیے گئے تھے۔ بعد ازاں، فیکٹری کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، سیل کی گئی فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ملکیت ہے۔ سیاسی دباؤ کے باوجود ایف بی آر کی کارروائی جاری رہی۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر غیر قانونی سگریٹس بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور کسی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جا رہا۔
دوسری جانب، سینیٹر دلاور خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی فیکٹری پر چھاپے کی اطلاعات نہیں ہیں اور وہ گاؤں نہیں گئے تھے۔















