ایئربس کے نئے سافٹ ویئر میں مسائل، پرانے ورژن کی بحالی کی ہدایت

ایئربس کے نئے سافٹ ویئر میں تکنیکی مسائل کے باعث پرانے ورژن کی بحالی کی ہدایت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایئربس کے نئے سافٹ ویئر میں تکنیکی مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے، جس پر کمپنی نے پرانے ورژن کو دوبارہ لوڈ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس مسئلے کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئیں۔

ایئربس کے نئے سافٹ ویئر پیچ ورژن 104 میں خرابی کے سبب کمپنی نے تمام ایئرلائنز کو پرانا ورژن دوبارہ انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل 17 ایئربس A320 طیاروں میں ورژن 104 انسٹال نہیں کیا گیا تھا، اور تمام طیارے محفوظ اور آپریشنل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں