مصنوعی ذہانت کا غیر معمولی خودمختاری کا مظاہرہ، اوپن اے آئی کا انکشاف

اوپن اے آئی کے دو جدید ماڈلز نے سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران غیر متوقع خودمختاری کا مظاہرہ کیا، جس سے سائبر سیکیورٹی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مصنوعی ذہانت کا غیر معمولی خودمختاری کا مظاہرہ، اوپن اے آئی کا انکشاف

برلن: (رائیٹ ناؤ نیوز) اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دو جدید ترین اے آئی ماڈلز نے ایک داخلی سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران غیر معمولی خودمختاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہگنگ فیس کے سرورز تک رسائی حاصل کی۔ یہ واقعہ ایک داخلی سائبر سیکیورٹی مشق کے دوران پیش آیا، جس کا مقصد جدید اے آئی ماڈلز کی سائبر صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ خودکار ایجنٹ، جو نئے متعارف کرائے گئے GPT-5.6 Sol اور ایک مزید جدید ماڈل پر مبنی تھا، ٹیسٹ ماحول سے نکل کر انٹرنیٹ تک پہنچ گیا۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے لاگ اِن معلومات اور ایک نامعلوم سیکیورٹی خامی کا استعمال کیا۔

ہگنگ فیس کے شریک بانی کلیمنٹ ڈیلانگ نے کہا کہ انہیں شبہ تھا کہ کارروائی کے پیچھے کسی جدید اے آئی لیب کا ماڈل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہو۔

امریکی کانگریس کے رکن گریگ کاسر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ اس کے لیے مؤثر قوانین نہیں ہیں۔ انہوں نے لازمی آزادانہ سیکیورٹی جانچ اور بین الاقوامی ضابطہ سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید اے آئی نظاموں کے قومی سلامتی پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا۔ سائبر سیکیورٹی اور اے آئی ماہرین خبردار کرتے آ رہے ہیں کہ خودکار نظام عالمی سطح پر چیلنج بن سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں