اردن کے انجینئر کی مصنوعی ذہانت سے کھجور کے درختوں کی حفاظت، زرعی معیشت کو فائدہ

زید سنوکروت نے ابوظہبی میں کمپنی پامیئر قائم کر کے کھجور کے درختوں کی حفاظت کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اردن کے انجینئر کی مصنوعی ذہانت سے کھجور کے درختوں کی حفاظت، زرعی معیشت کو فائدہ

ابوظہبی: (رائیٹ ناؤ نیوز) اردن کے 39 سالہ انجینئر زید سنوکروت نے کھجور کے درختوں کو بچانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ابوظہبی میں ڈیپ ٹیک کمپنی پامیئر قائم کی ہے۔

زید سنوکروت کا کہنا ہے کہ خطرناک ریڈ پام ویول کیڑے کی وجہ سے لاکھوں کھجور کے درخت تباہ ہو رہے تھے۔ اس سے خطے کی ثقافت، غذائی تحفظ، اور زرعی معیشت کو شدید خطرات لاحق تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر حل نہ ملنے پر انہوں نے خود اس مسئلے کا حل تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمپنی پامیئر نے زراعت اور ماحولیاتی نگرانی کے لیے اے آئی اکوسٹک ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی آوازوں کے تجزیے کے ذریعے درختوں میں نقصان یا بیماری کی بروقت نشاندہی کر سکتی ہے۔ زید کے مطابق ابتدائی ماڈل لیبارٹری میں کامیاب رہا لیکن عملی میدان میں قدرتی حالات نے کارکردگی متاثر کی۔

واضح رہے کہ حقیقی ماحول میں ٹیکنالوجی کو مؤثر بنانے کے لیے مسلسل تحقیق کی ضرورت پیش آئی۔ کمپنی نے اپنے نظام کو مزید قابلِ اعتماد بنایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں