پاک بحریہ میں ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت، پاکستانی سمندری حدود کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک بحریہ میں ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت کے ساتھ سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔ یہ آبدوز چین کے شہر سانیا میں ہونے والی تقریب میں پاک بحریہ کا حصہ بنی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شرکت کی جبکہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے کہا کہ ہنگور کی شمولیت پاک بحریہ کی جدت کے سفر میں تاریخی سنگ میل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع اور بحری مفادات کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ امیر البحر نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہیں، جو عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔
ایڈمرل نوید اشرف نے ہنگور کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آبدوز 1971 میں کسی جنگی جہاز کو غرق کرنے والی پہلی آبدوز ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی ایک اور مثال ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آٖف ڈیفنس فورسز نے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی۔















