رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے، چاند 17 مئی کی شام دیکھا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ نیا چاند 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔
پاکستان میں اگر موسم صاف رہا تو 17 مئی کی شام کو چاند دیکھا جا سکے گا، جس کے بعد یکم ذی الحجہ 18 مئی کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے۔
خالد اعجاز مفتی کے مطابق 17 مئی کی شام چاند کی عمر 18 گھنٹے ہوگی، جو رویتِ ہلال کے لئے موزوں ہے۔ کراچی میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کا وقفہ 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ اگر چاند 17 مئی کو نظر نہ آیا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل ہوں گے اور یکم ذی الحجہ 19 مئی کو ہوگی۔ کونسل نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ہی روز منائی جا سکتی ہے۔













