سی ایس ایس 2025 نتائج جاری، کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد

سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد رہی۔ 12 ہزار 792 امیدواروں میں سے 355 کامیاب، اسد رفیق پہلی پوزیشن پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سی ایس ایس 2025 کے نتائج کا اجرا، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن میں کامیابی کی شرح محض 2.67 فیصد رہی۔

نتائج کے مطابق، 12 ہزار 792 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے صرف 355 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔

کمیشن نے 170 کامیاب امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔

نتائج کے مطابق، اسد رفیق نے پہلی، محسن خالد نے دوسری جبکہ طارق حفیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ سی ایس ایس امتحان پاکستان کے اعلیٰ ترین سول سروسز میں شمولیت کے لیے منعقد ہوتا ہے، جو ہر سال لاکھوں امیدواروں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں