بنگلا دیش ریلوے واقعہ، باپ نے ٹرین کے نیچے کود کر بچے کی جان بچائی

بنگلا دیش میں ایک باپ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو ٹرین کے نیچے سے بچا لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلا دیش: باپ نے ٹرین کے نیچے بچے کو بچایا

بنگلا دیش: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بنگلا دیش میں ایک باپ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے بچے کی جان بچائی۔ حیران کن واقعہ بھیرب ریلوے جنکشن پر پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 28 اپریل کی دوپہر کو ڈھاکہ جانے والی ٹرین پلیٹ فارم پر آئی۔ ایک جوڑا اپنے بچے کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے موجود تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین میں سوار ہوتے وقت خاتون کا پاؤں پھسل گیا، بچہ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان جا گرا۔ ٹرین چلنا شروع ہو چکی تھی۔

اس نازک لمحے میں، بچے کے والد نے پٹری پر کود کر بچے کو اٹھایا اور خود زمین پر لیٹ گیا۔ ٹرین کے کئی ڈبے ان کے اوپر سے گزرے مگر دونوں محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ واقعے کی ویڈیو میں لوگوں کی چیخ و پکار اور دعائیں سنائی دیتی ہیں۔ ریلوے پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے باپ اور بچے کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں