ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ رکھنے کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کا نام بدلنے کا دعویٰ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نقشہ شیئر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں آبنائے ٹرمپ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا شاید اسے غلطی سمجھے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ کم ہی غلطی کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ہے، ایران کو مزید مشکلات کا سامنا ہوگا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ہے اور ایران کی بحری نقل و حرکت کا مرکز ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں