اسرائیلی بحریہ کا بڑا اقدام، غزہ جانے والا صمود فلوٹیلا روک دیا

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی جانب جانے والے امدادی صمود فلوٹیلا کو روک لیا، امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی بحریہ نے غزہ امدادی فلوٹیلا کو روکا

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی جانب جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا ہے، جو امداد لے جا رہا تھا۔

امدادی تنظیم کے مطابق اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں کو گھیر لیا، اور امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کا کارکنوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرون، کمیونیکیشن جیمنگ (Jamming) ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم میں فلوٹیلا کو روکنے کی کارروائی کی۔

امدادی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتیں فوری مداخلت کریں تاکہ امدادی مشن کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی حماس اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو بحری قذاقی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں