اسلام آباد کی عدالت نے بری امام میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد کر دی، معاملہ متعلقہ فورم پر چلانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں بری امام میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ جسٹس عامر فاروق نے معاملہ متعلقہ فورم پر ہی زیرِ سماعت رہنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران وکیلِ علاقہ مکین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے تک تمام گھر مسمار ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے قانونی راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کا مشورہ دیا۔
عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی ہے تو عدالتی مداخلت محدود ہوگی۔ ہائی کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی بھی درخواست کی گئی۔
عدالتی آبزرویشنز کے بعد بری امام کے مکینوں نے درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے مقدمہ متعلقہ قانونی فورم پر چلانے کی ہدایت دی۔
یاد رہے کہ بری امام رہائشیوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں سنگل بینچ کے حکم کو معطل کیا گیا تھا۔















