اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور گاڑیوں کی عارضی درآمد اسکیم کی منظوری دی۔ گوادر سے گدھے کے گوشت کی برآمد کا فیصلہ بھی ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ای سی سی نے عارضی درآمد اسکیم اور گوادر سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی منظوری دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ملازمین کو 6 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔ گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی عارضی درآمد کی اسکیم بھی منظور کرلی گئی اور گوادر سے گدھے کے گوشت کی برآمد کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پی آئی اے کے ملازمین کو 5 ارب 98 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی کے لئے منظور ہوئے۔ یہ رقم پنشن، تنخواہوں اور میڈیکل کے لئے خرچ ہوگی۔

نیشنل انشورنس کمپنی کے ادائیگیوں کا مسئلہ متعلقہ ریونیو اتھارٹی کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی نے امپورٹ کم ایکسپورٹ اسکیم میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی عارضی درآمد و بحالی کی اجازت دی گئی۔

وزارت قومی غذائی تحفظ نے گوادر میں سلاٹر ہاؤس سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی سمری منظور کی۔ اب یہ مصنوعات چین سمیت دیگر ممالک کو بھیجی جا سکتی ہیں۔ ای سی سی نے جبری مشقت سے بنی اشیا کی درآمد پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں افسران کے لئے 31 کروڑ 10 لاکھ روپے اور نیب کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے 37 کروڑ 20 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کو 3 کروڑ روپے انعامی رقم کی منظوری بھی دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں