ڈیزل فارمولا تبدیلی دباؤ کا نتیجہ نہیں، علی پرویز ملک کا بیان

ڈیزل فارمولا کی تبدیلی دباؤ کا نتیجہ نہیں، علی پرویز ملک نے کہا کہ ریفائنریز کے ساتھ رضاکارانہ معاہدہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈیزل فارمولا تبدیلی دباؤ کا نتیجہ نہیں: علی پرویز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے ڈیزل قیمت تعین فارمولا بارے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارمولا میں تبدیلی کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ پٹرولیم ڈویژن اور ریفائنریز کے درمیان رضاکارانہ معاہدہ ہوا ہے۔

ان کے مطابق ریسرچ ٹیم کی مشاورت کے بعد عبوری فارمولا تیار کیا گیا ہے۔ ریفائنریز کو اپ گریڈ اور مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف بڑھنا ہے اور انہیں عالمی سطح کے مطابق منصفانہ قیمت دینا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قیمت کی ادائیگی سے مقامی ریفائنریز کو بھارتی ریفائنریز کے برابر لایا جا سکتا ہے۔ مقصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداوار بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ مسابقت سے صارفین کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا اور پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے پالیسی تسلسل ضروری ہے۔

واضح رہے کہ علی پرویز ملک نے تنگ دل سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد میں فیصلوں کی اپیل کی ہے۔ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن ملکی معیشت کے لئے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں