اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے ساڑھے 11 فیصد کردیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث شرح سود میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت اور سپلائی چین معیشت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
پاکستان میں مہنگائی کا منظر نامہ بھی تبدیل ہوا ہے، جس کے پیش نظر شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا، جو اب بڑھا کر ساڑھے 11 فیصد کردیا گیا ہے۔















