محمد اورنگزیب کا اہم بیان، مزید غیر ملکی فنانسنگ نہ لینے کا اعلان

پاکستان نے سعودی عرب کے بعد مزید فنانسنگ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، کمرشل فنانسنگ پر توجہ مرکوز ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے سعودی امداد کے بعد مزید فنانسنگ نہ لینے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد دیگر ممالک سے فنانسنگ کا ارادہ نہیں۔ حکومت کمرشل فنانسنگ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے یورپی یونین بزنس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی مشاورت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد مئی کے وسط میں پاکستان آئے گا اور 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنشن اصلاحات جاری ہیں جو مسلح افواج کے لیے اگلے سال سے نافذ ہوں گی۔ میکرواکنامک استحکام کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈ اجراء کے لیے چینی حکام کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی مستحکم ہے اور ترسیلات زر متاثر نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر کے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے اور ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں