نیپرا نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ تحت بجلی 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپرا اتھارٹی نے مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ مارچ میں ریفرنس فیول پرائس 8.26 پیسے رہی جبکہ مقررہ قیمت 7.99 روپے تھی۔
حکام نے کہا کہ قطر کے ساتھ آر ایل این جی معاہدے ٹیک اینڈ پے پر ہیں۔ مقامی گیس سرپلس ہونے کے باوجود استعمال نہیں ہو رہی۔ پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ مقامی گیس کا استعمال جاری ہے اور 150 ایم ایم ایف سی ڈی سرپلس تھی۔
نیپرا اتھارٹی نے ریوینیو بیسڈ لوڈشیڈنگ کو غیر قانونی قرار دیا۔ صحافی کے سوال پر اتھارٹی اور پاور ڈویژن قانون سے متعلق خاموش رہے۔
ممبر نیپرا آمنہ احمد نے کہا کہ نقصان کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق درآمدی آر ایل این جی سے فیول کاسٹ زیادہ نہیں بڑھے گی۔
واضح رہے کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ جنوری 2027 میں ہوگا۔ ریونیو بیسڈ لوڈشیڈنگ سے سرکلر ڈیٹ میں 4 سے 5 سو ارب کا اضافہ ہو سکتا ہے۔














