پاکستان کا بڑا اعزاز، عالمی آؤٹ سورسنگ انڈیکس میں کن ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا؟

پاکستان نے گلوبل آؤٹ سورسنگ ٹیلنٹ انڈیکس میں 16ویں نمبر پر پہنچ کر عالمی سطح پر اپنی ٹیکنالوجی کی قوت کو ثابت کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا گلوبل آؤٹ سورسنگ میں 16واں نمبر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ایٹاریکسز (Ataraxis) کے 2026 گلوبل آؤٹ سورسنگ ٹیلنٹ انڈیکس میں پاکستان 193 ممالک میں 16ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شزہ فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان عالمی سطح پر سرفہرست 9 فیصد ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان اس وقت چین، ویتنام، کولمبیا اور مغربی یورپ کے ممالک سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلنٹ اسکور 80 میں سے 100 ہے، اور اسی پیمانے پر پاکستان عالمی سطح پر 8ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کی درجہ بندی یورپی یونین، مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک سے بھی بہتر ہے۔

شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ پاکستان اوسطاً 20 فیصد سالانہ شرح سے ترقی کر رہا ہے، جو ہمارے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی صلاحیت اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی یہ کامیابی عالمی سطح پر اس کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور قابلیت کو اجاگر کرتی ہے، جو مستقبل میں مزید مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

دیگر متعلقہ خبریں