پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی میٹنگ کے منصوبے کی تردید کی ہے اور دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا میٹنگ کی تردید، ایران کا دورہ پاکستان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ملاقات کے منصوبے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس دورے میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ثالثی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی کے امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس دورے میں ایران اور امریکا کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مشاہدات پاکستانی حکام کو فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں