سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنرکا مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہونے کا امکان

سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے مثبت پیشرفت نظر آ رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سٹیووٹکوف اور کشنر مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے، جبکہ پاکستان روانگی کے لیے تیار رہیں گے۔ امید ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

کیرولین لیوٹ کے مطابق ایران نے خود رابطہ کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، اور پاکستان نے ثالثی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں ایران کی جانب سے مثبت پیشرفت نظر آ رہی ہے، اور مذاکرات کی کامیابی سے ڈیل کی طرف بڑھنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے علاقائی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں