خلیج عمان میں ایرانی پرچم بردار جہاز کی امریکی تحویل پر چین اور امریکا کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔ چین نے تردید کی ہے کہ جہاز کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔
خلیج عمان: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ خلیج عمان میں ایرانی پرچم بردار جہاز کی امریکی تحویل کے معاملے پر چین اور امریکا کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
چین نے امریکی بحریہ کی جانب سے تحویل میں لیے گئے جہاز کے معاملے پر خود کو اس سے جوڑنے کی تردید کی ہے اور اسے بے بنیاد قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گاؤ جیاکن نے کہا کہ جس جہاز کو امریکا نے قبضے میں لیا، وہ ایک غیر ملکی کنٹینر بردار جہاز ہے اور اس کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا میں اقوام متحدہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائی میں روکا گیا ایرانی پرچم بردار جہاز چین سے روانہ ہوا تھا اور اس میں میزائلوں کے لیے کیمیائی مواد منتقل کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں یہ معاملہ چین اور سعودی عرب کی جنگ بندی کی کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔













