پاکستان کا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر شدید مذمت

پاکستان نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی، غیر قانونی آبادکاروں کے اقدامات کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر شدید مذمت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ اور جھنڈا لہرانا ناقابلِ قبول ہے۔ یہ عمل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور مقدس مقام کی حرمت کو پامال کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔ انہوں نے مقدس مقامات کے تحفظ اور غیر قانونی آبادکاروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور اس کی حرمت کی خلاف ورزی پر مسلم دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں