یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، مشعال ملک کا عالمی نوٹس کا مطالبہ

مشعال ملک نے یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشعال ملک، یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، عالمی نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ان کی جان کو شدید خطرے میں قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرامن جدوجہد کرنے والوں کو سزا دینا ناانصافی ہے، یاسین ملک کی بگڑتی صحت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

انہوں نے عالمی طاقتوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں اور کشمیریوں کی آواز سنیں، تاکہ ان کی مشکلات کا حل تلاش کیا جا سکے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیر میں امن صرف سیاسی حل سے ہی ممکن ہے، اور کشمیری قیادت کی رہائی خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یاسین ملک ایک عرصے سے کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے مختلف اوقات میں تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں