برطانیہ نے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کی توجہ بہتر بنانا اور نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے چلڈرنز ویلبیئنگ اینڈ اسکولز بل میں ترمیم کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
وزیر تعلیم Jacqui Smith نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی توجہ میں بہتری لانا اور اسکولوں میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔
اس سے پہلے زیادہ تر اسکولوں نے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی ہے، لیکن اب یہ قانون بن کر تمام تعلیمی اداروں میں نافذ ہوگا۔
یہ فیصلہ طلبہ کی تعلیم پر مثبت اثر ڈالے گا، کیوں کہ اسمارٹ فونز کی موجودگی سے توجہ میں خلل آتا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں اسمارٹ فونز کے بڑھتے استعمال کے باعث تعلیمی کارکردگی متاثر ہو رہی تھی، اسی بنا پر یہ قانون بنایا جا رہا ہے۔













