اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل، شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل کی ہدایت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ معطلی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔ میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند ہے، جبکہ صدر اسٹیشن سے کچہری تک فعال ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
یہ اقدامات سکیورٹی خدشات کے باعث کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جلد متوقع ہے، جو موجودہ صورتحال کی اہم وجہ ہے۔















