امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ جماعتیں اے ٹی ایم کے ذریعے حکومت میں آتی ہیں۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ جماعتیں اے ٹی ایم کے ذریعے حکومت میں آتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ کی زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہونا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی میں ہر کوئی شامل ہو سکتا ہے اور یہاں قوم پرستی یا مسلک پرستی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی دین کے تابع ہونی چاہیے اور آخرت کی فکر ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اقلیتی ونگ فعال اور مضبوط ہے۔ 24 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں اور عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر شہری کو فور اور مفت انصاف ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ انصاف کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سفارش اور دولت کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ معیشت، تجارت اور انصاف اسلامی ضابطوں پر ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی نے بیوروکریسی نظام کی تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔















