اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کی درخواست پر حکم امتناع خارج کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 کے نفاذ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم حکم جاری کر دیا۔ زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے دائر ریکوری نوٹس کے خلاف درخواست پر حکم امتناع خارج کر دیا گیا۔
عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کی رٹ پٹیشن کو قانوناً ختم قرار دیا۔ اس اقدام سے ایف بی آر ٹیکس کی مد میں اربوں روپے ریکور کر سکے گی۔ ٹیکس ریکوری نوٹس پر حکم امتناع ختم ہونے کے بعد ایف بی آر کے لیے راستہ صاف ہو گیا۔
فیصلے کے مطابق، نئے قانون کے نفاذ کے ساتھ ہی ایسی درخواستیں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ نئے قانون کی واضح ہدایت کے بعد اب اس معاملے کی مزید سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ 2026 کا عبوری حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک اب قانون کے مطابق کسی دوسرے فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حافظ احسان کھوکھر نے ایف بی آر کی جانب سے کیس کی پیروی کی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اربابِ محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے فیصلہ جاری کیا۔















