اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے خطے میں امن و استحکام کے لئے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مکالمے اور سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کے حل کے لئے مسلسل بات چیت اور رابطہ ناگزیر ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت خطے میں امن و استحکام کے لئے قریبی رابطے میں رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی طور پر قریبی تعلقات رہے ہیں اور حالیہ رابطے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہیں۔











