کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ روانہ

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ روانہ، 31 ہزار سے زائد عازمین کا روانگی متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی، پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ روانہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں حج پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجاز مقدس روانہ ہو گئی۔

عازمین کو گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے حکام نے رخصت کیا۔ اس سال 31 ہزار سے زائد عازمین کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ سعودی حکام عازمین کی امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی کریں گے۔

گورنر نہال ہاشمی نے تقریب میں کہا کہ عازمین خوش نصیب ہیں جو حج پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی اپیل کی کہ ملک ترقی کرے اور عوام رزق حلال کمائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حج کرنے والوں میں دوسرا بڑا ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج مشکلات برداشت کرنے کا نام ہے۔

یاد رہے کہ پہلے عازمین پیدل یا بحری جہازوں سے سفر کرتے تھے۔ اب ہوائی جہازوں کی سہولت دستیاب ہے، جو سفر کو مختصر بناتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں