گوگل نے جیمنائی پرسنل انٹیلی جنس میں نانو بنانا امیج جنریشن ٹول کا اضافہ کیا، جو صارفین کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق تصاویر تیار کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنے جیمنائی پرسنل انٹیلی جنس میں نانو بنانا پر مبنی تصاویر بنانے والے ٹول کا اضافہ کیا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق تصاویر تیار کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ فیچر صارفین کو اپنی پسندیدگی کے مطابق تصاویر بنانے کی اجازت دیتا ہے بغیر کسی اضافی پروموٹ کے۔ آٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) تصاویر کو جیمنائی کے ذریعے تیار کیا جائے گا، جو صارف کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھتا ہے۔
گوگل کے مطابق جیمنائی صارف کے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ صارف کے ڈیٹا تک رسائی رکھتا ہے۔ اس کے باعث صارف کو صرف مختصر ہدایات دینی ہوتی ہیں، جیسے ‘ڈیزائن مائی ڈریم ہاؤس’۔
یہ نانو بنانا ٹول گوگل فوٹوز کے لیبلز کو استعمال کرکے خاندان کے ناموں اور الفاظ کو بھی سمجھ سکتا ہے۔ بس یہ کہنا ہوتا ہے کہ ‘میرے خاندان کی ایک تصویر تیار کر دو جس میں ہم سب پکنک منا رہے ہوں’۔
واضح رہے کہ یہ امیج جنریشن فیچر جیمنائی پلس، پرو اور الٹرا صارفین کے لئے دستیاب ہوگا اور سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل کی منصوبہ بندی ہے کہ اس فیچر کو دیگر ممالک میں بھی لایا جائے۔















