کرپشن الزامات، آئی سی سی کی کرکٹ کینیڈا کے خلاف تحقیقات

آئی سی سی نے کرکٹ کینیڈا کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دو کیسز میں ٹیم کی کارکردگی اور آڈیو لیک شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کرپشن الزامات، آئی سی سی کی کرکٹ کینیڈا پر تحقیقات

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹ کینیڈا کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ دو مختلف کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کرکٹ کینیڈا کی ٹیم پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کرپشن کا الزام ہے۔

تحقیقات کا آغاز ایک ڈاکومنٹری کے نشر ہونے کے بعد ہوا جس میں کینیڈا کے کپتان دیلپریت باجوہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کارکردگی پر سوال اٹھایا گیا۔

دوسرے کیس میں سابق کوچ خرم چوہان کی ایک آڈیو لیک شامل ہے جہاں انہوں نے کرکٹ کینیڈا کے سینیئر آفیشل پر کھلاڑیوں کے انتخاب میں دباوٴ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کرکٹ مسلسل بدانتظامی کی شکایات کا سامنا کر رہی ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں