شرمیلا فاروقی نے کراچی کو پیرس سے تشبیہ دے کر دلچسپی پیدا کی، نجی ٹی وی شو میں ان کے جواب پر حاضرین نے تالیاں بجائیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کراچی کو پیرس سے تشبیہ دے کر دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
حالیہ دنوں میں شرمیلا فاروقی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے مختلف دلچسپ سوالات کیے۔
شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں میزبان نے سوال کیا کہ ‘کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ڈیش (______)’۔ شرمیلا نے جواب میں کہا ‘کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا’۔
شرمیلا فاروقی کے اس جواب پر وہاں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے تالیاں بجائیں اور مسکرا اٹھے۔
یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ وہ سیاست چھوڑ سکتی ہیں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتیں۔















