امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان میں مذاکرات چھوڑ کر یو ایف سی فائٹ دیکھنے چلے گئے، ڈیموکریٹ اراکین کی شدید تنقید۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ اراکین نے ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔
اراکین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ایران کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات چھوڑ کر یو ایف سی (UFC) فائٹ دیکھنے چلے گئے۔
اراکین کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہزاروں امریکی شہری خطرے میں ہیں، یہ غیر سنجیدہ قیادت اور غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔
اراکین نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ٹرمپ لوگوں سے ہاتھ ملاتے نظر آتے ہیں، ان کے ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ جرم کے معاملے میں پوپ لیو کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی میں خوفناک ہیں۔











