جے ڈی وینس کی اسلام آباد مذاکرات میں اہم پیشرفت کی تصدیق

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جے ڈی وینس، اسلام آباد مذاکرات میں اہم پیشرفت کی تصدیق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت کی تصدیق کردی ہے۔

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں تہران کو ایٹمی مواد ملک سے باہر بھیجنے اور یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ایران مطلوبہ لچک دکھائے گا یا نہیں۔ ہم نے واضح کردیا ہے کہ جوہری مواد ایران سے باہر نکالا جائے۔

نائب صدر نے ایران سے یقین دہانی کا مطالبہ کیا کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور بات چیت کے دوسرے راؤنڈ کا انحصار ایران پر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے پیشرفت کرے گا۔

واضح رہے کہ نائب امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی، جن کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات ممکن ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں