کے پی حکومت کا افغانستان میں پھنسے افراد کی واپسی کے لیے قونصلیٹ سے رابطہ

کے پی حکومت نے افغانستان میں پھنسے افراد کی واپسی کے لیے افغان قونصلیٹ سے رابطہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 600 افراد کی فہرست حوالے کردی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کے پی حکومت، افغانستان میں پھنسے افراد کی واپسی کے لیے اقدامات

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کے پی حکومت نے افغانستان میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کی واپسی کے لیے افغان قونصلیٹ سے رابطہ کرلیا ہے۔ ابتدائی طور پر 600 افراد کی فہرست قونصلیٹ کے حوالے کردی گئی ہے اور پشاور سنیٹرل جیل میں 318 افغان مہاجرین کو فوری ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لنڈی کوتل میں دوسرا ہولڈنگ کیمپ قائم کرنے، موجودہ کیمپ میں سہولیات بہتر بنانے، نادرا کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے، خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات کرنے اور اوقات کار میں اضافے کے فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں رش کم کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کیے جائیں گے اور مہاجرین کو خوراک، پانی اور سیکیورٹی کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پھنسے افراد کی واپسی کے لیے افغان قونصلیٹ سے رابطہ کیا گیا ہے اور سینٹرل جیل پشاور میں قید افغان شہریوں کو فوری ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں