ایرانی پاسداران انقلاب نے جنگ جاری رہنے کی صورت میں نئے ہتھیار لانے کی دھمکی دی ہے، امریکی ناکہ بندی سے عالمی توانائی متاثر ہو سکتی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی ناکام ہوچکا ہے اور اب بھی خالی ہاتھ بھاگے گا۔ دشمن ہماری صلاحیت کو نہیں سمجھ سکتا۔
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کی فوجی مداخلت ناکام ہوگی اور ناکہ بندی سے عالمی توانائی کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے اور کسی فوجی جہاز کے قریب آنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ایرانی وزارت دفاع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی توانائی کی صورتحال میں مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور خطے میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث عالمی توانائی کی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔













