لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں

لعل شہباز قلندر مزار کی پیٹیوں سے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے برآمد، سونا چاندی بھی ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لعل شہباز قلندر مزار کی پیٹیاں کھل گئیں، 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد رقم برآمد

سیہون: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں، جن سے 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے برآمد ہوئے۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو نے کہا ہے کہ یہ پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں اور 4 روز تک گنتی کا عمل جاری رہا۔

گنتی کے دوران پیٹیوں سے سونا، چاندی اور غیر ملکی کرنسی بھی بڑی مقدار میں ملی، جنہیں توشہ خانے میں محفوظ کیا جائے گا۔

مختیار ابڑو کے مطابق اوقاف حکام کی نگرانی میں گنتی کا عمل مکمل ہوا اور رقم بینک میں جمع کرادی گئی۔

واضح رہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر نذرانے کی پیٹیاں عرصہ دراز بعد کھولی جاتی ہیں تاکہ اسے اوقاف کے زیر انتظام استعمال کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں