ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی حمایت میں وکلا متحرک

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی حمایت میں 400 سے زائد وکلا نے چار مطالبات پیش کیے ہیں، جن میں سزا معطلی اور بی کلاس کی فراہمی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کی حمایت میں وکلا متحرک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حمایت میں اسلام آباد کے 400 سے زائد وکلا نے میدان میں آکر چار مطالبات پیش کیے ہیں۔

وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی سزا معطلی کی درخواستیں فوری سماعت کے لیے مقرر کی جائیں اور خواتین وکلا سمیت بار کا وفد ان کی جیل سہولیات کا جائزہ لے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ ایمان اور ہادی کو بی کلاس دی جائے اور دیگر مقدمات میں فئیر ٹرائل کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے کیونکہ جیل ٹرائل انصاف کے خلاف ہے۔

وکلا نے قرارداد میں کہا کہ دونوں کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے اور اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی حمایت کرنے کی وجہ سے جیل میں ہیں، جس پر وکلا برادری نے احتجاج کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں