ہنزہ میں گلیشیئر کا حصہ ٹوٹنے سے برفانی تودہ گر گیا

ہنزہ میں اُلتر گلیشیئر کا حصہ ٹوٹنے سے برفانی تودہ گر گیا، جس سے وادی متاثر ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہنزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اُلتر گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر وادی ہنزہ میں برفانی تودہ گر گیا، جس نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

التر گلیشیئر، ہنزہ کے درجنوں گلیشیئرز میں سے ایک ہے، جو غیر معمولی موسمی حالات کے باعث متاثر ہوا۔ گزشتہ روز اس کے بڑے حصے کے ٹوٹنے سے وادی میں برفانی تودہ گر گیا، جس سے تیز ہواؤں نے معمولات زندگی کو متاثر کیا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ عام طور پر برفانی تودے مارچ اور اپریل میں گرتے ہیں، لیکن نومبر میں اس واقعہ کا ہونا موسمیاتی تبدیلی کی نشانی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں