پی ٹی اے اور میٹا کا معاہدہ، نوجوانوں کے آن لائن تحفظ میں اہم پیشرفت

پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان معاہدے سے نوجوانوں کے آن لائن تحفظ میں بہتری آئے گی، ڈیجیٹل فلاح و بہبود میں تعاون بڑھے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی اے اور میٹا کا معاہدہ، نوجوانوں کے آن لائن تحفظ میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا کے درمیان نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے آن لائن مواد کے تحفظ میں تعاون اور استعداد کار کو فروغ دیں گے۔

معاہدے کے تحت پی ٹی اے اور میٹا نوجوانوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود کے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ اس میں استعداد کار میں اضافے، پالیسی مکالمے اور آگاہی مہمات شامل ہیں۔

پی ٹی اے اور میٹا ڈیجیٹل ماحول میں صارفین کے لیے محفوظ اور پُراعتماد ماحول کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے معاہدے کو اہم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے بچوں اور نوجوانوں میں ذمہ دارانہ آن لائن رویے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ڈیجیٹل تحفظ کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے اور میٹا کا یہ اقدام پاکستان میں آن لائن سیکیورٹی اور نوجوانوں کی ڈیجیٹل فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں