جلد کی صحت کے لیے وٹامن سی، سبز چائے، زیتون کا تیل اور مناسب پانی کا استعمال اہم ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے عمر بڑھنے کے ساتھ غذائی عادات اور سن اسکرین کے استعمال پر توجہ دینا اہم ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے مالٹے اور امرود جلد کی چمک کو برقرار رکھتے ہیں جبکہ سبز پتوں والی سبزیاں اور دہی جلد کی نمی کو بڑھاتے ہیں۔
سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کی حفاظت کرتے ہیں اور زیتون کے تیل کا استعمال ورم کی روک تھام میں مددگار ہوتا ہے۔ مچھلی سے چربی اور بیٹا کیروٹین جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچاتے ہیں۔
پانی کا مناسب استعمال جلد کی صحت کے لیے مفید ہے جبکہ میگنیشم اور وٹامن ای جلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔















