کراچی پر آبادی کا بڑھتا دباؤ، گریٹر کراچی پلان 2047ء کی راہ میں بڑا چیلنج

کراچی کی بڑھتی آبادی کے دباؤ کے پیش نظر حکومت سندھ گریٹر کراچی پلان 2047ء کی تیاری میں مصروف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کراچی پر بڑھتا ہوا آبادی کا دباؤ گریٹر کراچی پلان 2047ء کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ حکومت سندھ نے اس حوالے سے نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد شہر کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی قیام پاکستان سے اب تک 44 گنا بڑھ چکی ہے۔ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق 2017ء سے 2023ء تک صرف پانچ سالوں میں کراچی کی آبادی میں 40 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی ادارے کوریا گرین گروتھ ٹرسٹ فنڈ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح 6 فیصد ہے اور 2030ء تک یہ شہر 2 کروڑ 80 لاکھ کی آبادی تک پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پائیدار شہری منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے کہ کراچی پر بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم کیا جائے اور اس کے لیے دیگر صوبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء عالمی ماہرین کی نگرانی میں تیار کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے۔

دیگر متعلقہ خبریں