ایکس کا نیا لوکیشن فیچر متعارف

ایکس نے نیا فیچر متعارف کرایا جس سے صارفین کی اصل لوکیشن ظاہر ہوگی، اہم شخصیات کی لوکیشنز بھی سامنے آئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے صارفین کی لوکیشن ظاہر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت پروفائل پر جانے والے افراد کسی اکاؤنٹ کے حقیقی مقام کو دیکھ سکیں گے۔

ایکس کے ہیڈ آف پراڈکٹ نے بتایا کہ یہ اقدام سوشل پلیٹ فارم کی شفافیت اور معلومات کی صداقت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیچر کے تحت صارفین پروفائل پر اکاؤنٹ کی معلومات سے متعلق تفصیلات جیسے کہ اکاؤنٹ کب بنایا گیا اور کس ملک میں ہے، دیکھ سکیں گے۔

ایکس نے اس فیچر کے لیے صارف کے اکاؤنٹ میں موجود معلومات، آئی پی ایڈریس اور دیگر پبلک ڈیٹا پوائنٹس کو استعمال کرتے ہوئے لوکیشن ظاہر کرنے کا طریقہ کار اپنایا ہے۔ اگر صارف نے اپنا مقام خفیہ رکھا ہے، تو سسٹم قریب ترین مقام ظاہر کرنے کی کوشش کرے گا۔

پاکستانی سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی لوکیشن بھی ظاہر ہوئی ہے، جیسے سابق وزیر اعظم عمران خان کا اکاؤنٹ غربی ایشیا، نواز شریف کا اکاؤنٹ متحدہ عرب امارات جبکہ مولانا فضل الرحمن کا اکاؤنٹ جرمنی سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں