ایپل نے 110 ممالک میں سیکیورٹی الرٹس جاری کیے ہیں، جن میں صارفین کو مرسنری اسپائی ویئر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کمپنی نے فوری حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔
کیپرٹینو: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایپل نے 110 ممالک میں آئی فون صارفین کو سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ اس الرٹ میں صارفین کو مرسنری اسپائی ویئر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایپل نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ صارفین کے آئی فون کو مرسنری اسپائی ویئر کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ صارفین کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ الرٹس ایپل کے جدید سیکیورٹی فیچرز کا حصہ ہیں جو پیچیدہ سائبر حملوں کی نشاندہی کے لیے متعارف کیے گئے ہیں۔ ان فیچرز سے متاثرہ صارفین کو خبردار کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ایپل نے 2021 میں تھریٹ نوٹیفکیشنز کا آغاز کیا تھا۔ تب سے کمپنی نے 150 سے زائد ممالک میں الرٹس جاری کیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مرسنری اسپائی ویئر عام سائبر حملوں سے زیادہ مہنگا اور جدید ہوتا ہے۔ صارفین کو ایپل کے الرٹس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔















