وزیراعظم شہبازشریف کا گوگل کے دفتر کا افتتاح، پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا آغاز

گوگل نے پاکستان میں دفتر کھول لیا، پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمینائی کی مفت سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہبازشریف کا گوگل کے دفتر کا افتتاح، پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں گوگل کے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گوگل کے وفد سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اسے گوگل کے لیے ایک نیا اور خوبصورت سفر قرار دیا ہے۔

گوگل کے نائب صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

گوگل کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ جلد پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمینائی کی مفت سروس فراہم کی جائے گی۔ یہ سروس ایک سال کے لیے دستیاب ہوگی۔

یاد رہے کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی راہیں کھلیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں