صادق آباد میں اونٹوں پر وائرس کا حملہ، دس اونٹ ہلاک جبکہ درجنوں متاثر

صادق آباد میں خطرناک وائرس نے اونٹوں کو متاثر کر کے دس ہلاک کر دیے، محکمہ لائیو اسٹاک علاج میں مصروف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

صادق آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صادق آباد کے قصبے کوٹ سبزل میں خطرناک وائرس نے اونٹوں کو متاثر کر دیا ہے جس کے نتیجے میں دس اونٹ ہلاک جبکہ درجنوں بیمار ہو گئے ہیں۔

مالکان نے بتایا ہے کہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اونٹوں کو پہلے زکام ہوتا ہے، پھر شدید بخار کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتے ہیں اور آخرکار ہلاک ہو جاتے ہیں۔ لاکھوں روپے مالیت کے اونٹ ان کی آنکھوں کے سامنے مر رہے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر علاج کر رہی ہیں۔ یہ بیماری زکام کی طرح ہے، جس سے اونٹوں کا ناک بند ہونے لگتا ہے۔ یہ بیماری 2010 میں بھی چولستان میں آئی تھی اور اب کوٹ سبزل اور ڈھنڈی کے علاقوں میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں علاج کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں