اسحاق ڈار نے برسلز میں جاپانی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ ملاقات برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو-پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔
اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے طویل المدتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔















